Home About UsContact UsSubmit News ISSN 2225-237 اردو خبریں

چین کے تاریخی، ثقافتی مرکز ہانگژو کی توجہ مغربی جھیل سے دریائے چیان ٹنگ تک گزرگاہ کی ترقی پر مرکوز

Date: September 11, 2019 Author: Web Desk Category: General Press Release Urdu Tags: Short URL Comments: 0

ہانگژو، چین، 11 ستمبر، 2019 / ژنہوا۔ ایشیا نیٹ/ — ایک تاریخی اور ثقافتی شہر کی حیثیت سے مشرقی چین کے شہر ہانگژو نے اپنی ترقی کے ارتکاز کو مغربی جھیل سے منتقل کرتے ہوئے مشرق میں پھیل کر اور دریائے چیان ٹنگ سے منسلک ہوکر اپنی ترقیاتی سوچ کو تبدیل کردیا ہے۔

شہر کے مشرق کی جانب توسیع کے اگلے مورچے کے پل کی حیثیت رکھنے والے ہانگژو کے ضلع جیانگ گنگ نے دریائے چیان ٹنگ سے منسلک ہونے کی شہر کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت ثقافتی جرثوموں کو بڑھانے کے سلسلے میں جولائی سے نومبر تک جاری رہنے والے تیسرے چیان ٹنگ ریورانٹرنیشنل کلچر فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ رواں سال ہانگژو چیان ٹنگ ریورانٹرنیشنل کلچر فیسٹیول پہلی بار ہانگژو سے باہر منعقد ہوا اور 28 جولائی کو بیجنگ میں دریائے چیان ٹنگ کی ثقافت کا ہفتہ منایا گیا جسے پورے ملک اور دنیا بھر میں دریائے چیان ٹنگ کی ثقافت کو فروغ دینے کی ایک اختراعی کوشش کی علامت کے طور پر سمجھا جارہا ہے۔

مغربی جھیل زمین پر ایک ستارے کی مانند ہے جو ہزاروں سالوں سے اس شہر کو اپنے گرد گھومنے کے لئے راغب کر رہی ہے۔ ہانگژو  نے دریائے چیان ٹنگ کو اپنی طویل المیعاد ترقی کی مستقل مرکزی لائن بنا کر اور شہر کے مشرق کی جانب پھیلاؤ کے ترقی کے فلسفہ کو قائم کرتے ہوئے، مغرب میں سیاحت کو فروغ دیکر مغربی جھیل کے ساتھ  اور دریائے چیان ٹنگ کے ساتھ ساتھ  ڈیویلپمنٹ کے ذریعے اپنی “سرکلر ڈویلپمنٹ اپروچ”  کو ایڈجسٹ  کیا ہے۔

ہانگژو ایک چیلنجنگ اور متحرک روایات کا گھر ہے یعنی کہ لہر کی سواری۔ ہاتھ میں سرخ پرچم اور عمدہ مہارت کے ساتھ لہروں پر سواری کرنے والے دریا کی لہروں پر سرفنگ کرتے ہیں۔

اصلاحات اور افتتاحی عمل کے بعد سے ہانگژو کے لوگوں کی جانب سے لہروں پر سواری کی خصوصیات کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہانگژو سے تعلق رکھنے والے “لہروں پر سواری کرنے والوں” کے گروہ جیسے وانک ژیانگ گروپ کے سابق سربراہ لو گوان چی ، واہاہا کے بانی زونگ چنگ ہو ، اور علی بابا کے بانی جیک ما عالمی سطح پر ابھر رہے ہیں۔

ہانگژو کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ینگ زیویلین نے کہا کہ “ہانگژو کے لوگوں کی اعلی ظرفی، مثبت تعمیری سوچ اور بہادرشخصیات رکھنے کی بنیادی وجہ مقامی ثقافت ہے۔”

خاص طور پر دریائے چیان ٹنگ کی ثقافت کا بنیادی مقصدکھلا ذہن رکھتے ہوئے تبادلے کی تلاش اور باہمی خوشحالی کے لیے بہادری سے چینلجز کا سامنا کرنا اور بہتری کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔

ہانگژو کی “مغربی جھیل کے وقت” سے ” دریائے چیان ٹنگ کے زمانے” میں تبدیلی صرف شہری ترقی ہی کا دور نہیں بلکہ اس کے فلسفہ اور شخصیت میں تبدیلی بھی ہے۔ صوبہ جیانگ کی دریائی ثقافتی ریسرچ ایسوسی ایشن کے صدر ہو جیان نے کہا ہے کہ “ہانگژو آرام گاہ سے نکل کر مزید جدوجہد کرنے کی جستجو میں ہے۔”

ہانگژو جیانگ گنگ ڈسٹرکٹ دریائے چیان ٹنگ کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے اہم ترین پل کی حیثیت کا حامل ایک اہم مقام ہے۔ اس ضلع نے 17 غیر ملکی سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرکے چین سے باہر اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے۔ ضلع پورے دریائے چیان ٹنگ بیسن میں چھ شہری اور 50 سے زیادہ کاؤنٹی سطح کے علاقوں کی مشترکہ کاوشوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئےدریائے چیان ٹنگ کے ثقافتی اثر و رسوخ کو 120 سے زیادہ ممالک اور خطوں تک پھیلانے کے قابل ہوگیا ہے۔ مسلسل تین سالوں سے جاری چیان ٹنگ ریورانٹرنیشنل کلچر فیسٹیول میں 41 اہم ترین سرگرمیاں اور 50 سے زیادہ ذیلی سرگرمیاں انجام دی گئیں جس میں ہزاروں غیر ملکی مہمانوں سمیت 3.1 ملین سے زیادہ لوگ شریک ہوئے۔ یہ ثقافتی تہوار دریائے چیان ٹنگ بیسن میں سب سے زیادہ متاثر کن جامع ثقافتی پروگرام بن گیا ہے۔

یہ پروگرام جولائی میں دوبارہ شروع ہوا اور سرگرمیوں کے لیے ہانگژو سے نکل کر بیجنگ آگیا۔

دریائے چیان ٹنگ ایک “مہذب دریا” ہے۔ ژی جیانگ چیان ٹنگ شاعری ثقافتی پٹی تعمیر کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جہاں اس سلسلے میں جھیل کے بارے میں لکھی گئی 2,300 سے زیادہ نظمیں بھی جمع کی گئی ہیں۔

دریائے چیان ٹنگ ان لوگوں کی پرورش بھی کرتا ہے جو ثقافت کو زندگی میں ضم کرتے ہیں۔ ہانگژو قدیم زمانے سے ہی ثقافتی زندگی کی ایک سرزمین ہے جہاں ادب ، آرٹ اور کھیل عام لوگوں کی زندگی کا حصہ رہے ہیں۔ رواں سال کا ثقافتی میلہ مختلف سرگرمیوں جیسے ڈرامہ، موسیقی، مصوری، کھیلوں، فلموں اور ٹی وی پروگراموں اور روایتی دستکاری نمائشوں کی میزبانی کرے گا جب کہ اس میلے کے دوران بڑے پیمانے پر اہم ترین سمفنی ” چیان ٹنگ ریور سمفنی” اور بڑے پیمانے پر حقیقت پسندی کا ڈرامہ “اسپرنگ ٹائیڈ” کے ساتھ ساتھ چیان ٹنگ ریور انٹرنیشنل سرفنگ کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔

ذریعہ: ہانگژو سٹی شہر کے جیانگ گنگ ضلع کا معلوماتی دفتر