‫ایپ عینی کے مطابق شیئراِٹ عالمی سطح پر تیزی سے نمو پزیر 10 ایپس میں سے ہے

سنگاپور، 27 اکتوبر2021 /پی آر نیوز وائر/ — ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی، شیئر اٹ گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی فائل شیئرنگ، مواد کی اسٹریمنگ اور گیمنگ ایپیس شیئراٹ کو  2021 کی تیسری سہ ماہی کے  دوران ڈاؤن لوڈز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے عالمی سطح پر بہت زیادہ تیزی سے بڑھتی ہوئی 10 ایپس میں شامل کیا گیا ہے۔ تیسری سہ ماہی  میں ٹاپ بریک آؤٹ ایپس کی درجہ بندی ایپ عینی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جو صنعت کا سب سے معتبر موبائل ڈیٹا اور تجزیاتی پلیٹ فارم ہے۔

ایپس فلائر کی جانب سے پرفارمنس انڈیکس رپورٹ کے حالیہ جاری کردہ ایڈیشن میں اشیئراٹ کو متعدد زمروں اور خطوں میں اعلی درجہ دیا گیا ہے جسے گوگل، فیس بک اور ٹک ٹاک کے بعد عالمی سطح پر تمام زمروں میں آئی اے پی انڈیکس کی نان گیمنگ والیم رینکنگ میں نمبر4 پر دیکھا گیا ہے۔ شیئراٹ ٹک ٹاک کے بعد شمالی امریکہ میں نمبر 1 اور لاطینی امریکہ میں نمبر2 تیزی سے ترقی کرنے والے ناشر کے طور پر بھی سامنے آیا ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1665897/SHAREit_Logo.jpg

عالمی وبا نے دنیا بھر کے صارفین کو اپنے موبائل فونز پر زیادہ وقت گزارنے پر مجبور کر دیا ہے جہاں وہ تفریح اور گیمنگ کے آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔ اس نے نئی مارکیٹوں میں شیئراٹ  کے استعمال کو تیزکردیا ہے اور موجودہ مارکیٹوں  میں اسے اپنانے میں تیزی آئی ہے۔ خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں جہاں صارفین کے پاس مستقل انٹرنیٹ کنکشن نہیں ہے، مثال کے طور پر شیئراٹ اپنی آف لائن صلاحیت کے ذریعے ڈیجیٹل مواد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایپس، موسیقی، ویڈیوز اور گیمز شیئر کرنے کے قابل بنا کر اسکی رسائی آسان بنا رہا ہے۔ شیئراٹ گروپ کے شراکت دار اور عالمی نائب صدر کرم ملہوترا کاکہنا ہےکہ ہم دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی 10 سرفہرست ایپس میں شامل ہونےپر پرجوش ہیں اور ہماری دو حالیہ بڑی کامیابیوں نے عالمی سطح پر ہماری مصنوعات اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم سروسز کی شرح نمو اور قدر کو اچھی طرح اجاگر کیا ہے، جسے ہمارے صارفین اور شراکت داروں نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔ میں ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سنگ میل کو عبورکرنے کا منتظر ہوں۔

شیئراٹ کی بنیادی خاصیت قریبی فاصلے پر پیئرٹو پیئر فائل ٹرانسفر ہے، جس سے صارفین فعال انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر دیگر ڈیوائسز کے ساتھ تصاویر، موسیقی اور بہت کچھ شیئر کر سکتے ہیں۔ شیئراٹ نے خود کو ون اسٹاپ ڈیجیٹل مواد پلیٹ فارم کے طور پر بھی مستحکم کیا ہے، جو صارفین کو گیمنگ، مواد کی دریافت اور کھپت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ شیئراٹ کے پاس ایپلی کیشن پر ایک وقف گیمنگ سینٹر ہے، جو ایچ ٹی ایم ایل 5 گیمز، گیمنگ ویڈیوز اور ہاٹ گیمز ڈاؤن لوڈ کرنے کے آپشن فراہم کرتا ہے۔

مستقبل میں شیئراٹ اپنی مصنوعات کو مسلسل بہتر بنا کر اور زیادہ متنوع اور اپنی مرضی کے مطابق مارکیٹنگ حل فراہم کرکے اپنے عالمی صارفین اور شراکت داروں کی بہتر خدمت کرنے کی کوشش کرے گا۔

شیئراٹ گروپ کے بارے میں

شیئراٹ گروپ ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے دنیا بھر میں تقریبا 2.4 ارب صارفین کی جانب سے انسٹال ایپلی کیشنز کا متنوع سوٹ بنایا ہے جس میں بنیادی ایپ شیئراٹ بھی شامل ہے۔ اسکا دائرہ کار یوٹیلیٹی اسپیس میں مقبول ٹولز سے لے کر ڈیجیٹل تفریحی مواد ایپلی کیشنز تک ہے۔ شیئراٹ گروپ کا کاروباری نیٹ ورک 45 مختلف زبانوں میں 150 سے زیادہ ممالک تک رسائی رکھتا ہے۔ شیئراٹ کا مقصد برانڈز کو اپنے کاروباری اہداف اور صارفین کو اعلی ترین معیار کے بلا روک ٹوک ڈیجیٹل مواد تک دسترس حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1665897/SHAREit_Logo.jpg

 

Recent Posts

Categories

Advertisement