Home About UsContact UsSubmit News ISSN 2225-237 اردو خبریں

جے این اے ایوارڈز 2015ء کے اعزاز یافتگان کا اعلان

Date: June 27, 2015 Author: Web Desk Category: Fashion Urdu Tags: Short URL Comments: 0

ہانگ کانگ، 25 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– معروف جے این اے ایوارڈز کے منتظمین جے این اے (جیولری نیوز ایشیا) نے 2015ء کے لیے 15 زمروں میں اعزاز یافتگان کی اس فہرست کا اعلان کردیا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ 10 ممالک/خطوں کے 31 اداروں کی نمائندگی کرنے والے کل  49 اعزاز یافتگان کی مختصر فہرست تیار کی جاچکی ہے۔

ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://en.prnasia.com/mnr/jnaawards_201506.shtml

جے این اے ایوارڈز کو ہیڈلائن پارٹنرز ریو ٹنٹو ڈائمنڈز اور چو تائی فوک کی مدد اور ساتھ ساتھ ڈائرف گروپ، گوبیلن گروپ، اسرائیل ڈائمنڈ انسٹیٹیوٹ گروپ آف کمپنیز، شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج اور گوانگ ڈونگ لینڈ ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ڈی لینڈ) جیسے باوقار شراکت داروں کا ساتھ حاصل ہے۔

ججوں کے پینل میں پانچ صنعتی ماہرین، جیمز کریج، چیئرمین رسپانسبل جیولری کونسل (آر جے سی)؛ البرٹ چینگ، مینیجنگ ڈائریکٹر ورلڈ گولڈ کونسل، مشرق بعید (ڈبلیو جی سی)؛ لن چیانگ، صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج(ایس ڈی ای)؛ نیروپا بھٹ، مینیجنگ ڈائریکٹر جی آئی اے بھارت اور مشرق وسطیٰ؛ اور یاسوکازو سووا، چیئرمین سووا اینڈ سن انکارپوریٹڈ  شامل ہیں۔

ایوارڈز ایک آزاد پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جو بین الاقوامی زیورات اور قیمتی پتھروں کی صنعت کے لیے بہترین مشقیں اور جدید خیالات کی ترویج کرتے ہیں۔ یہ تجارت میں کلیدی مارکیٹوں کے اداروں کے درمیان دلچسپی پیدا کرنا جاری رکھتا ہے، جس میں جنوبی کوریا، تائیوان، برطانیہ اور ویت نام کے متحرک ادارے شامل ہیں، موخر الذکر پہلی بار مختصر فہرست میں آیا ہے۔ شامل دیگر ممالک/خطوں میں آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، بھارت، فلپائن اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

جے این اے ایوارڈز 2015ء کے ججوں کے پینل کی چیئر، جے این اے کی بانی اور ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ – جیولری گروپ یو بی ایم ایشیا لیٹیٹیا چاؤ نے کہا کہ “میں پہلے سال سے ججوں کے پینل کی چیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہوں اور میں مقابلے میں شریک اداروںمیں آکے بڑھنے کی توانائی اور سرگرمی میں مسلسل اضافے کا مشاہدہ کررہی ہوں۔ اس سال، ہم نے داخلے کے قواعد میں متعدد معیارات شامل کیے ہیں، جس نے مختلف سطح کے اداروں اور نئے آنے والوں کے لیے جگہ بنائی ہے تاکہ وہ بھیاعزاز یافتگان میں جگہ پا سکیں۔ماضی کے فاتحین کو داخل ہوتے اور ایسے زمروں میں مختصر فہرست میں جگہ پاتے ہوئے دیکھنا بھی حوصلہ افزاء ہے جس میں وہ نئے ہیں۔”

رواں سال جے این اے ایوارڈ کی تقریب اور جشن عشائیہ 20 ستمبر بروز اتوار کو ریگل ایئرپورٹ ہوٹل ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی، یعنی ستمبر میں ہانگ کانگ جیولری اینڈ جیم فیئر کے دوران۔ یہ پوری صنعت پر محیط ایک تقریب ہے جو زیورات کے عالمی رحجانات میں فوقیت حاصل کرنے والوں کو اعزاز بخشتی اور تسلیم کرتی ہے جس میں توجہ ایشیائی خطے میں ہونے والی کامیابیوں پر ہوتی ہے۔

اعزاز یافتگان کی مکمل فہرست کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

جے این اے ایوارڈز مارکیٹنگ
یو بی ایم ایشیا (ہانگ کانگ)
852-2516-2184+
marketing@jnaawards.com